حدیث نمبر: 6023
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى هَلْ أَوْصَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : مَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا يُوصِي فِيهِ ، قُلْتُ : فَكَيْفَ يَأْمُرُ النَّاسَ بِالْوَصِيَّةِ ؟ قَالَ : " أَوْصَى بِكِتَابِ اللَّهِ " .
طلحہ بن مصرف بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی وصیت کی تھی؟ انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی کوئی چیز نہیں چھوڑی جس کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وصیت کرنی پڑتی۔ میں نے دریافت کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو وصیت کرنے کا حکم کیوں دیتے تھے، تو انہوں نے فرمایا: آپ اللہ تعالیٰ کی کتاب (کے حکم کے مطابق) یہ ہدایت کرتے تھے۔