کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: قصاص (بدلہ لینے) کا بیان - ذکر کہ مویشیوں کے ذریعہ دوسروں کے اموال کے نقصان کا کیا حکم ہے خواہ رات ہو یا دن
حدیث نمبر: 6008
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حَرَامِ بْنِ مُحَيِّصَةَ ، عَنْ أَبِيهِ : " أَنَّ نَاقَةً لِلْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ دَخَلَتْ حَائِطًا ، فَأَفْسَدَتْ فِيهِ ، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَهْلِ الأَرْضِ حَفِظَهَا بِالنَّهَارِ ، وَعَلَى أَهْلِ الْمَوَاشِي حِفْظَهَا بِاللَّيْلِ " .
سیدنا محیصہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کی ایک اونٹنی ایک باغ میں داخل ہوئی اور اس نے وہاں (موجود پیداوار کو) خراب کر دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا کہ زمین کے مالکان پر یہ بات لازم ہے کہ وہ دن کے وقت اس کی حفاظت کریں اور مویشیوں کے مالکان پر یہ بات لازم ہے کہ وہ رات کے وقت ان کی حفاظت کریں۔