کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: قصاص (بدلہ لینے) کا بیان - ذکر کہ کاٹنے والے کے دانت پر قصاص باطل ہوتا ہے اگر اس کے بھائی کی ہاتھ اس کے کھینچنے سے نکل جائے
حدیث نمبر: 5998
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنَّ رَجُلا قَاتَلَ رَجُلا فَعَضَّ يَدَهُ ، فَنَدَرَتْ ثَنِيَّتُهُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَعَضُّ أَحَدُكُمْ كَمَا يَعَضُّ الْفَحْلُ ؟ ! وَأَبْطَلَهَا " .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے دوسرے کے ساتھ جھگڑا کیا اور اس کے ہاتھ پر کاٹ لیا (دوسرے نے ہاتھ کو کھینچا) تو اس کے سامنے کے دانت گر گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم میں سے ایک شخص یوں کاٹتا ہے، جس طرح اونٹ کاٹتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس کے دانتوں کے ضائع ہونے کو رائیگاں قرار دیا)