کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جرائم (گناہوں اور ظلم و تعدّی) کا بیان - ذکر خبر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ یہ خبر صرف جریر بن حازم نے بیان کی
حدیث نمبر: 5989
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ ، يَقُولُ : إِنَّ رَجُلا مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ خَرَجَتْ بِهِ قُرْحَةٌ ، فَلَمَّا آذَتْهُ انْتَزَعَ سَهْمًا مِنْ كِنَانَتِهِ ، فَنَكَأَهَا ، فَلَمْ يَرْقَأْ دَمُهُ حَتَّى مَاتَ ، فَقَالَ رَبُّكُمْ : " قَدْ حَرَّمْتُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ " ، ثُمَّ مَدَّ بِيَدِهِ إِلَى الْمَسْجِدِ ، فَقَالَ : إِي وَاللَّهِ ، لَقَدْ حَدَّثَنِي بِهَذَا جُنْدُبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيُّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ .
حسن بصری بیان کرتے ہیں: پہلے زمانے میں ایک شخص کو پھوڑا نکل آیا جب اس کی تکلیف بڑھ گئی تو اس شخص نے اپنے ترکش میں سے ایک تیر لیا اور اسے چیر دیا اس کا خون نہیں رکا، یہاں تک کہ وہ شخص مر گیا، تو تمہارے پروردگار نے فرمایا: میں اس کے لیے جنت کو حرام قرار دیتا ہوں۔ اس کے بعد حسن بصری نے اپنا ہاتھ مسجد کی طرف پھیلاتے ہوئے کہا: اللہ کی قسم! یہ حدیث سیدنا جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس مسجد میں بیان کی تھی۔