کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جرائم (گناہوں اور ظلم و تعدّی) کا بیان - ذکر کہ ابن آدم پر اس گناہ کا وبال ہے جو اس کے بعد کسی مسلمان کو قتل کرنے کی وجہ سے اس کی سنت پر عمل کرتا ہے
حدیث نمبر: 5983
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مِنْ نَفْسٍ تُقْتَلُ ظُلْمًا إِلا كَانَ عَلَى ابْنِ آدَمَ الأَوَّلِ كِفْلٌ مِنْ دَمِهَا ، لأَنَّهُ أَوَّلُ مَنْ سَنَّ الْقَتْلَ " .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” جس بھی شخص کو ظلم کے طور پر قتل کیا جائے، تو اس کے خون میں سیدنا آدم علیہ السلام کے بیٹے کا بھی حصہ ہوتا ہے کیونکہ اس نے قتل کے طریقے کا آغاز کیا تھا۔ “