کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: فتنوں کے بارے میں وارد احادیث کا بیان - ذکر خبر جو حدیث کی صنعت میں غیر ماہر کو یہ وہم دلاتی ہے کہ آخر زمانہ عمومی طور پر ابتدا سے بدتر ہوگا
حدیث نمبر: 5952
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ سَلْمٍ الأَصْبَهَانِيُّ بِالرَّيِّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِصَامِ بْنِ يَزِيدَ جَبَّرٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ ، قَالَ : أَتَيْنَا أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، فَشَكَوْنَا إِلَيْهِ الْحَجَّاجَ ، فَقَالَ : " اصْبِرُوا ، فَإِنَّهُ لا يَأْتِي عَلَيْكُمْ يَوْمٌ أَوْ زَمَانٌ إِلا وَالَّذِي بَعْدَهُ شَرٌّ مِنْهُ حَتَّى تَلْقَوْا رَبَّكُمْ ، سَمِعْتُهُ مِنْ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
زبیر بن عدی بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آئے ہم نے حجاج کی شکایت ان سے کی، تو انہوں نے فرمایا: تم لوگ صبر سے کام لو کیونکہ تم پر اب جو بھی دن (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) جو بھی زمانہ آئے گا، تو اس کے بعد والا زمانہ اس سے زیادہ برا ہو گا، یہاں تک کہ تم لوگ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہو جاؤ گے، یہ بات میں نے تمہارے نبی کی زبانی سنی ہے۔