کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر بیان کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی زرہ جو یہودی کے پاس تھی، وہ ایک معلوم وجہ کی بنا پر تھی جس کی وجہ سے انہوں نے اسے واپس نہ لیا
حدیث نمبر: 5938
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، قَالَ : ذُكِرَ عِنْدَ إِبْرَاهِيمَ الرَّهْنُ فِي السِّلْمِ ، فَقَالَ أَخْبَرَنِي الأَسْوَدُ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أن رسول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اشْتَرَى مِنْ يَهُودِيٍّ طَعَامًا إِلَى سَنَةٍ ، وَرَهَنَهُ دِرْعًا لَهُ مِنْ حَدِيدٍ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک یہودی سے اناج خریدا تھا کہ اسے ایک سال کے بعد ادائیگی کریں گے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے لوہے کی بنی ہوئی زرہ اس کے پاس رہن رکھوا دی تھی۔