کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر شعیر کی قیمت جو مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہودی کے پاس رہن کے طور پر ان کی زرہ کے بدلے تھی
حدیث نمبر: 5937
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ صُبْحٍ ، حَدَّثَنَا آدَمُ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : " رَهَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِرْعًا لَهُ عِنْدَ يَهُودِيٍّ بِدِينَارٍ ، فَمَا وَجَدَ مَا يَفْتَكُّهَا بِهِ حَتَّى مَاتَ " .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زرہ ایک یہودی کے پاس ایک دینار کے عوض میں رہن رکھوائی تھی اس کے بعد آپ کو اتنی گنجائش نہیں ملی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس ادائیگی کو کر کے اسے چھڑوا لیتے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا۔