کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر اجازت کہ انسان مروہ سے ذبح کی گئی چیز کھائے نہ کہ لوہے سے
حدیث نمبر: 5892
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ الضَّرِيرُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا صَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ " أَنَّ خَادِمًا لِكَعْبِ بْنِ مَالِكٍ كَانَتْ تَرْعَى غَنَمَهُ بِسَلْعٍ ، فَأَرَادَتْ شَاةٌ مِنْهَا أَنْ تَمُوتَ ، فَلَمْ تَجِدْ حَدِيدَةً تُذَكِّيهَا ، فَذَكَّتْهَا بِمَرْوَةٍ ، فَسُئِلَ عَنْ ذَلِكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ بِأَكْلِهَا " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کا ایک ملازم ان کی بکریاں ” سلع “ پہاڑ کے پاس چرا رہا تھا ان میں سے ایک بکری مرنے کے قریب ہوئی تو اس کنیز کو اسے ذبح کرنے کے لیے چھری نہیں ملی تو اس نے پتھر کے ذریعے اسے ذبح کر دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا گوشت کھانے کا حکم دیا (یعنی اجازت دی)