حدیث نمبر: 5888
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ شَرِيطَةِ الشَّيْطَانِ " ، قَالَ عِكْرِمَةُ : كَانُوا يَقْطَعُونَ مِنْهَا الشَّيْءَ الْيَسِيرَ ، ثُمَّ يَدَعُونَهَا حَتَّى تَمُوتَ ، وَلا يَقْطَعُونَ الْوَدَجَ ، نَهَى عَنْ ذَلِكَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شیطان کے شریطہ سے منع کیا ہے۔ عکرمہ کہتے ہیں: پہلے لوگ تھوڑے سے حصے کو کاٹ دیتے تھے پھر جانور کو یونہی چھوڑ دیتے تھے یہاں تک کہ وہ مر جاتا تھا وہ اس کی رگیں نہیں کاٹتے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس چیز سے منع کیا۔