کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - ذکر حکم کہ ذبح کرنے والے کو چاقو تیز کرنا چاہیے اور نرمی کے ساتھ ذبح کو اچھا کرنا چاہیے
حدیث نمبر: 5884
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّيْرَفِيُّ بِالْبَصْرَةَ ، حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْجَحْدَرِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ ، قَالَ : ثِنْتَانِ حَفِظْتُهُمَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ اللَّهَ كَتَبَ الإِحْسَانَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ ، فَإِذَا قَتَلْتُمْ فَأَحْسِنُوا الْقِتْلَةَ ، وَإِذَا ذَبَحْتُمْ فَأَحْسِنُوا الذَّبْحَ ، وَلْيُحِدَّ أَحَدُكُمْ شَفْرَتَهُ ، وَلْيُرِحْ ذَبِيحَتَهُ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَحِمَهُ اللَّهُ : أَرَادَ بِقَوْلِهِ : " أَحْسَنُوا الْقِتْلَةَ " فِي الْقِصَاصِ .
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں دو باتیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یاد رکھی ہیں (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ” بے شک اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کے ساتھ اچھائی کرنے کو لازم قرار دیا ہے، تو جب تم کسی کو قتل کرو تو اچھے طریقے سے قتل کرو اور جب تم ذبح کرو، تو اچھے طریقے سے ذبح کرو تمہیں اپنی چھری کو تیز کر لینا چاہئے اور اپنے ذبیحے کو راحت پہنچانی چاہئے۔ “
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ” اچھے طریقے سے قتل کرو “ اس سے مراد یہ ہے: جب قصاص لیتے ہوئے قتل کرو (تو تکلیف نہ پہنچاؤ)
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ” اچھے طریقے سے قتل کرو “ اس سے مراد یہ ہے: جب قصاص لیتے ہوئے قتل کرو (تو تکلیف نہ پہنچاؤ)