کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: پانیوں (مشروبات) کے بیان میں ایک فصل - یہ بیان کہ کسی کے لیے نبیذ پینا جائز ہے اگر وہ اسے نشہ آور حالت میں نہ ملائے
حدیث نمبر: 5385
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بِسْطَامٍ بِالأَبُلَّةِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " كُنَّا نَنْبِذُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سِقَاءٍ يُوكَى أَعْلاهُ ، نَنْبِذُهُ غُدْوَةً ، فَيَشْرَبُهُ عَشِيًّا ، وَنَنْبِذُهُ عَشِيًّا ، فَيَشْرَبُهُ غُدْوَةً " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مشکیزے میں نبیذ تیار کیا کرتے تھے جس کے منہ کو بند کر دیا جاتا تھا۔ ہم صبح کے وقت نبیذ تیار کرتے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شام کے وقت اسے پی لیتے تھے اور اگر ہم شام کے وقت تیار کرتے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کے وقت اسے پی لیتے تھے۔