کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: پانیوں (مشروبات) کے بیان میں ایک فصل - یہ بیان کہ خداوند مدمن شراب کو نر الغوطہ کے دریا سے پانی پلائے گا، ہم اللہ سے پناہ مانگتے ہیں
حدیث نمبر: 5346
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، أَنَّهُ قَرَأَ عَلَى الْفُضَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ أَبِي حَرِيزٍ ، أَنَّ أَبَا بُرْدَةَ حَدَّثَهُ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " ثَلاثَةٌ لا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ : مُدْمِنُ الْخَمْرِ ، وَقَاطِعُ الرَّحِمِ ، وَمُصَدِّقٌ بِالسِّحْرِ ، وَمَنْ مَاتَ مُدْمِنًا لِلْخَمْرِ ، سَقَاهُ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا مِنْ نَهْرِ الْغُوطَةِ ، قِيلَ : وَمَا نَهْرُ الْغُوطَةِ ؟ قَالَ : نَهْرٌ يَجْرِي مِنْ فُرُوجِ الْمُومِسَاتِ ، يُؤْذِي أَهْلَ النَّارِ رِيحُ فُرُوجِهِنَّ " .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” تین لوگ جنت میں داخل نہیں ہوں گے۔ باقاعدگی سے شراب پینے والا، رشتہ داری کے حقوق پامال کرنے والا اور جادو کی تصدیق کرنے والا، جو شخص باقاعدگی سے شراب پیتے ہوئے مر جائے اللہ تعالیٰ اسے نہر غوطہ میں سے پلائے گا عرض کی گئی: نہر غوطہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ وہ نہر ہے جس میں عذاب پانے والی عورتوں کی شرم گاہوں سے نکلنے والا مواد بہتا ہو گا اور ان کی شرم گاہوں کی بو اہل جہنم کو بھی اذیت پہنچاتی ہو گی۔ “
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الأشربة / حدیث: 5346
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف بهذا التمام - «الضعيفة» (1463). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 5322»