کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - یہ حکم کہ انسان کو چاہیے کہ وہ ظالم اور مظلوم دونوں کی مدد کرے، اگر وہ ایسا کرنے کی قدرت رکھتا ہو۔
حدیث نمبر: 5168
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا " ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، هَذَا يَنْصُرُهُ مَظْلُومًا ، فَكَيْفَ يَنْصُرُهُ ظَالِمًا ؟ قَالَ : " يَكُفُّهُ عَنِ الظُّلْمِ " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” تم اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم ہو لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مظلوم کی تو مدد کر دیں گے ظالم کی مدد کیسے کی جائے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے ظلم سے روک دیا جائے۔