کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - یہ حکم کہ ظالم کو اس کے ظلم سے روکا جائے اور مظلوم کی مدد کی جائے، کیونکہ ظالم کو ظلم سے روکنا بھی اس کی مدد ہے۔
حدیث نمبر: 5166
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مَحْفُوظُ بْنُ أَبِي تَوْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ الْعُمَرِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا " ، قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، هَذَا نَصَرُهُ مَظْلُومًا ، فَكَيْفَ أَنْصُرُهُ ظَالِمًا ؟ قَالَ : " تُمْسِكُهُ مِنَ الظُّلْمِ ، فَذَاكَ نَصْرُكَ إِيَّاهُ " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” تم اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم ہو عرض کی گئی یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! مظلوم کی مدد تک تو بات ٹھیک ہے میں ظالم کی مدد کیسے کروں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے ظلم کرنے سے روک دو یہ تمہارا اس کی مدد کرنا ہو گا۔ “