کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - یہ بیان کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیاہ کباث (پھل) کے بارے میں کیوں فرمایا کہ یہ دوسرے سے زیادہ عمدہ ہے۔
حدیث نمبر: 5144
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَجْتَنِي الْكَبَاثَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عَلَيْكُمْ بِالأَسْوَدِ مِنْهُ ، فَإِنَّهُ أَطْيَبُ ، وَإِنِّي كُنْتُ آكُلُهُ زَمَنَ كُنْتُ أَرْعَى " ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَكُنْتَ تَرْعَى ؟ فَقَالَ : " وَهَلْ بُعِثَ نَبِيٌّ إِلا وَهُوَ رَاعٍ " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ہم پیلو چن رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان میں سے سیاہ رنگ کے چنو کیونکہ وہ زیادہ پاکیزہ ہوتے ہیں۔ میں انہیں اس زمانے میں کھایا کرتا تھا، جب میں بکریاں چراتا تھا۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! کیا آپ بکریاں چراتے رہے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس بھی نبی کو مبعوث کیا گیا اس نے بکریاں چرائی ہیں۔