کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: - اس عمرٰی کی صفت کا بیان جس کے استعمال سے روکا گیا ہے۔
حدیث نمبر: 5138
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " مَنْ أَعْمَرَ رَجُلا عُمْرَى لَهُ وَلِعَقِبِهِ ، فَقَدْ قَطَعَ قَوْلُهُ حَقَّهُ مِنْهَا وَهِيَ لِمَنْ أُعْمِرَ وَلِعَقِبِهِ " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” جو شخص عمریٰ کے طور پر کسی کو کوئی چیز دیتا ہے تو وہ اس دوسرے شخص کی اور اس کے پس ماندگان کی ملکیت ہو گی (دینے والے نے) اپنے قول کے ذریعے اس چیز میں سے اپنے حق کو الگ کر دیا ہے یہ اس شخص کی ملکیت ہو گی، جسے عمریٰ کے طور پر دی گئی اور اس کے ورثاء کی ملکیت ہو گی۔ “
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الرقبى والعمرى / حدیث: 5138
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - وهو مكرر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 5116»