کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - دوسری خبر کا بیان جو صراحتاً واضح کرتی ہے کہ معمر شدہ مکان معمر لہ کے لیے ہوتا ہے، نہ کہ معمر کرنے والے کے لیے۔
حدیث نمبر: 5136
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لِلأَنْصَارِ : " لا تُعْمِرُوا أَمْوَالَكُمْ ، فَمَنْ أُعْمِرَ شَيْئًا حَيَاتَهُ فَهُوَ لَهُ وَلِوَرَثَتِهِ إِذَا مَاتَ " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے فرمایا: تم اپنے اموال کو عمریٰ کے طور پر نہ دو کیونکہ جو چیز کسی کو زندگی میں عمریٰ کے طور پر دی جائے وہ اس کی ملکیت ہو گی اور اس کے مرنے پر اس کے ورثاء کو ملے گی۔