کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - دوسری خبر کا بیان جو صراحتاً اس بات کی اجازت دیتی ہے جس کا ذکر اوپر کیا گیا۔
حدیث نمبر: 5119
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لِعَائِشَةَ : " عِنْدَكِ شَيْءٌ تُطْعِمِينِي ؟ " قَالَتْ : لا ، إِلا مِنَ الشَّاةِ الَّتِي بُعِثَتْ بِهَا إِلَى نُسَيْبَةُ مِنَ الصَّدَقَةِ ، قَالَ : " هَاتِيهِ ، فَقَدْ بَلَغَتْ مَحِلَّهَا " .
ام عطیہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا کیا تمہارے پاس کوئی ایسی چیز ہے جو مجھے کھانے کے لئے دو۔ انہوں نے عرض کی: جی نہیں۔ صرف وہ بکری ہے جو نسیبہ کو صدقے میں سے دی گئی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے ہی پیش کر دو وہ اپنے مقام تک پہنچ چکی ہے۔