کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - اس بات کا بیان کہ جو شخص خالص اللہ کے لیے منحت دے اور ثواب کا طلبگار ہو، اس کے لیے جنت واجب ہے۔
حدیث نمبر: 5095
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنِي حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي كَبْشَةَ السَّلُولِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَرْبَعُونَ حَسَنَةً أَعْلاهُنَّ مِنْحَةُ الْعَنْزِ ، لا يَعْمَلُ عَبْدٌ بِخَصْلَةٍ مِنْهَا رَجَاءَ ثَوَابِهَا ، وَتَصْدِيقًا بِمَوْعُودِهَا ، إِلا أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ " .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” چالیس نیکیاں ہیں جن میں سب سے بڑی یہ ہے دودھ دینے والے جانور کو عاریت کے طور پر دے دیا جائے۔ “ جو شخص ثواب کی امید رکھتے ہوئے اور اس کے وعدے کی تصدیق کرتے ہوئے ان (چالیس نیکیوں) میں سے جس بھی نیکی پر عمل کرے گا تو اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے گا۔