کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ٹال مٹول کرنے والے کی سزا کا بیان - اس بات کا بیان کہ مالدار شخص اگر ادائیگی میں ٹال مٹول کرے تو وہ جانی اور عزتی سزا کا مستحق ہے۔
حدیث نمبر: 5089
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وَبْرُ بْنُ أَبِي دُلَيْلَةَ الطَّائِفِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونِ بْنِ مُسَيْكَةَ ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ خَيْرًا ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لِي : " الْوَاجِدُ يُحِلُّ عِرْضُهُ وَعُقُوبَتُهُ " .
عمرو بن شرید اپنے والد کے حوالے سے نقل کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ” (قرض کی واپسی کے لئے اپنے پاس گنجائش) پانے والا شخص (ٹال مٹول کر کے) اپنی عزت اور سزا کو حلال کر دیتا ہے۔ “