کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - مستحب ہے کہ امام جب کسی شخص کو مالی معاملات میں غیر محتاط پائے تو اس پر مالی پابندی لگادے (حجر کرے)
حدیث نمبر: 5049
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو ثَوْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَجُلا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، كَانَ يُبَايعُ وَفِي عُقْدَتِهِ ضَعْفٌ ، فَأَتَى أَهْلُهُ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالُوا : يَا نَبِيَّ اللَّهِ ، احْجُرْ عَلَى فُلانٍ ، فَإِنَّهُ يُبَايعُ وَفِي عُقْدَتِهِ ضَعْفٌ ، فَدَعَاهُ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَنَهَاهُ عَنِ الْبَيْعِ ، فَقَالَ : يَا نَبِيَّ اللَّهِ ، لا أَصْبِرْ عَنِ الْبَيْعِ ، فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ : " إِنْ كُنْتَ غَيْرَ تَارِكٍ لِلْبَيْعِ ، فَقُلْ هَاءً ، وَهَاءً وَلا خِلابَةَ " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص خرید و فروخت کیا کرتا تھا جس کی زبان میں لکنت تھی۔ اس کے اہل خانہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی آپ فلاں کو تصرف کرنے سے روک دیجئے کیونکہ وہ خرید و فروخت کرتا ہے اس کی قوت گویائی ٹھیک نہیں ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا اور خرید و فروخت کرنے سے منع کر دیا تو اس نے عرض کی یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) میرا خرید و فروخت کئے بغیر گزارا نہیں ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم نے خرید و فروخت ترک نہیں کرنی تو پھر یہ کہہ دیا کرو: یہ ہے اور یہ ہے اور کوئی دھوکہ نہیں چلے گا۔