کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: وقف کا بیان - بیان کہ اللہ کی راہ میں وقف کرنا ان بہترین اعمال میں سے ہے جو آدمی اپنے بعد چھوڑ کر جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 4902
أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، قَالَ : حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ فُلَيْحِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " خَيْرُ مَا يَخْلُفُ الْمَرْءُ بَعْدَ مَوْتِهِ ثَلاثٌ ، وَلَدٌ صَالِحٌ يَدْعُو لَهُ ، وَصَدَقَةٌ تَجْرِي يَبْلُغُهُ أَجْرُهَا ، وَعَمَلٌ يُعْمَلُ بِهِ مِنْ بَعْدِهِ " .
عبداللہ بن ابوقتادہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” آدمی مرنے کے بعد جو کچھ چھوڑ کر جاتا ہے۔ اس میں سے تین چیزیں سب سے بہتر ہیں وہ نیک اولاد جو اس کے لیے دعا کرتی رہتی ہے۔ وہ صدقہ جو جاریہ ہو۔ جس کا اجر اس تک پہنچتا رہے اور وہ نیک عمل جس پر اس کے بعد بھی عمل کیا جاتا رہے۔ “