حدیث نمبر: 4312
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَامِرٍ الْعُقَيْلِيِّ ، أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عُرِضَ عَلَيَّ أَوَّلُ ثَلاثَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ : الشَّهِيدُ ، وَعَبْدٌ مَمْلُوكٌ أَحْسَنَ عِبَادَةَ رَبِّهِ وَنَصَحَ لِسَيِّدِهِ ، وَعَفِيفٌ مُتَعَفِّفٌ ذُو عِيَالٍ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: میرے سامنے وہ تین افراد پیش کیے گئے جو جنت میں پہلے داخل ہوں گے ان میں سے ایک شہید ہو گا ایک وہ غلام ہو گا جو اپنے پروردگار کی اچھی عبادت کرتا رہا اور اپنے آقا کا خیر خواہ رہا اور ایک وہ پاک دامن شخص ہو گا جو بال بچے دار ہو اور مانگنے سے بچتا ہو۔
حدیث نمبر: 4313
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ هُوَ ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلانَ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الأَشَجِ ، عَنْ عَجْلانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لِلْمَمْلُوكِ طَعَامُهُ وَكِسْوَتُهُ ، وَلا يُكَلَّفُ إِِلا مَا يُطِيقُ ، فَإِِنْ كَلَّفْتُمُوهُمْ فَأَعِينُوهُمْ ، وَلا تُعَذِّبُوا عِبَادَ اللَّهِ خَلْقًا أَمْثَالَكُمْ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” غلام کو خوراک اور کپڑا دیا جائے گا اور اسے اسی بات کا پابند کیا جائے گا، جس کی اس میں طاقت ہو اگر تم اسے کسی کام کا پابند کرتے ہو تو خود بھی ان کی مدد کرو اور اللہ کے بندوں کو عذاب نہ دو کیونکہ وہ بھی تمہاری طرح مخلوق ہیں۔ “