کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نفقہ کا بیان - اس بات کی اطلاع کہ آدمی کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے مال سے اس کی اجازت کے بغیر ضرورت کے مطابق لے
حدیث نمبر: 4259
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ، قَالَ : كَانَ فِي حُجْرِ عَمَّةٍ لِي ابْنٌ لَهَا يَتِيمٌ وَكَانَ يَكْسِبُ ، فَكَانَتْ تَحْرَجُ أَنْ تَأْكُلَ مِنْ كَسْبِهِ ، فَسَأَلَتْ عَنْ ذَلِكَ عَائِشَةَ ، فَقَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِِنَّ أَطْيَبَ مَا أَكَلَ الرَّجُلُ مِنْ كَسْبِهِ ، وَإِِنَّ وَلَدَ الرَّجُلِ مِنْ كَسْبِهِ " .
عمارہ بن عمیر بیان کرتے ہیں: میری پھوپھی کا ایک یتیم بچہ ان کے زیر پرورش تھا وہ بچہ (کام کر کے) کماتا تھا، لیکن وہ خاتون اس کی آمدن میں سے کچھ کھانا گناہ سمجھتی تھی اس نے اس بارے میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا: تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: سب سے پاکیزہ چیز وہ ہے جو انسان اپنی کمائی میں سے کھاتا ہے اور آدمی کی اولاد اس کی کمائی کا حصہ ہے۔