کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نفقہ کا بیان - اس بات کی اجازت کہ عورت اپنے شوہر کے علم کے بغیر اس کے مال سے اپنے اہل و عیال کے لیے معروف طریقے سے لے
حدیث نمبر: 4256
سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ أَحْمَدَ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْخٍ أَبَا بَكْرٍ بِوَاسِطَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَائِشَةَ ، يَقُولُ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : جَاءَتْ هِنْدٌ إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : إِِنَّ أَبَا سُفْيَانَ مُضَيِّقٌ عَلَيَّ ، وَعَلَى وَلَدِي ، أَفَآخُذُ مِنْ مَالِهِ وَهُوَ لا يَشْعُرُ ؟ قَالَ : " خُذِي مِنْ مَالِهِ بِالْمَعْرُوفِ ، وَهُوَ لا يَشْعُرُ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدہ ہند رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی انہوں نے عرض کی: ابوسفیان نے مجھ پر اور میری اولاد پر (خرچ کے حوالے سے تنگی کی ہوئی ہے تو کیا میں ان کے مال میں سے ان کی لاعلمی میں کچھ حاصل کر سکتی ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کی لاعلمی میں اس کے مال میں سے مناسب طور پر لے لو۔