کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نفقہ کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ عورت اپنے شوہر کے مال سے معروف طریقے سے اپنے اہل و عیال پر خرچ کرے اگر شوہر نفقہ میں کوتاہی کرے
حدیث نمبر: 4255
أَخْبَرَنَا حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ الْبَلْخِيُّ ، حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَتْ هِنْدٌ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِِنَّ أَبَا سُفْيَانَ رَجُلٌ شَحِيحٌ وَلَيْسَ لِي إِِلا مَا يُدْخِلُ عَلَيَّ ؟ قَالَ : " خُذِي مَا يَكْفِيكِ وَوَلَدَكِ بِالْمَعْرُوفِ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدہ ہند رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: ابوسفیان ایک کنجوس آدمی ہے میرے پاس صرف وہی کچھ ہوتا ہے جو وہ مجھے دیتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اتنا مال حاصل کر لو جو تمہاری اور تمہاری اولاد کی بنیادی ضروریات کے لیے کفایت کر جائے۔