کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نفقہ کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا بیواؤں اور مسکینوں پر خرچ کرنے والے کو وہی عطا کرتا ہے جو مجاہد کو اس کی راہ میں دیتا ہے
حدیث نمبر: 4245
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، عَنْ مَالِكٍ بن أنس بن مالك ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي الْغَيْثِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " السَّاعِي عَلَى الأَرْمَلَةِ وَالْمِسْكِينِ كَالْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَأَحْسِبُهُ قَالَ : كَالصَّائِمِ لا يُفْطِرُ ، وَكَالْقَائِمِ لا يَنَامُ " . أَبُو الْغَيْثِ : سَالِمٌ مَوْلَى ابْنِ مُطِيعٍ ، قَالَهُ الشَّيْخُ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” بیوہ عورتوں اور غریب لوگوں کی دیکھ بھال کرنے والا شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے شخص کی مانند ہے (راوی کہتے ہیں) میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ایسے روزہ دار کی مانند ہے جو کوئی نفلی روزہ ترک نہیں کرتا اور ایسے نفل پڑھنے والے کی مانند ہے جو سوتا نہیں ہے۔ “ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابوالغیث نامی راوی کا نام سالم مولیٰ ابن مطیع ہے یہ بات شیخ نے بیان کی ہے۔