کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: نفقہ کا بیان - اس بات کا بیان کہ آدمی کی اپنے اہل و عیال پر نفقہ اللہ کی راہ میں نفقہ سے افضل ہے
حدیث نمبر: 4242
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ ، عَنْ ثَوْبَانَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " أَفْضَلُ دِينَارٍ دِينَارٌ يُنْفِقُهُ الرَّجُلُ عَلَى عِيَالِهِ ، وَدِينَارٌ يُنْفِقُهُ الرَّجُلُ عَلَى دَابَّتِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَدِينَارٌ يُنْفِقُهُ الرَّجُلُ عَلَى أَصْحَابِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ " . قَالَ أَبُو قِلابَةَ : بَدَأَ بِالْعِيَالِ ، ثُمَّ قَالَ : وَأَيُّ رَجُلٍ أَعْظَمُ أَجْرًا مِنْ رَجُلٍ يُنْفِقُ عَلَى عِيَالٍ لَهُ صِغَارٍ يُعِفُّهُمُ اللَّهُ بِهِ وَيُغْنِيهِمُ اللَّهُ بِهِ .
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: سب سے فضیلت والا دینار وہ ہے جسے آدمی اپنے بال بچوں پر خرچ کرتا ہے اور وہ دینار ہے جسے آدمی اللہ کی راہ میں اپنی سواری پر خرچ کرتا ہے اور وہ دینار ہے جسے آدمی اللہ کی راہ میں اپنے ساتھیوں پر خرچ کرتا ہے۔ ابوقلابہ نامی راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے بال بچوں کا ذکر کیا پھر ابوقلابہ نے یہ کہا: اس شخص سے زیادہ اجر اور کسے ملے گا، جو اپنے چھوٹے بال بچوں پر خرچ کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس شخص کی وجہ سے انہیں مانگنے سے محفوظ رکھتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس شخص کی وجہ سے انہیں (دوسرے لوگوں سے) بے نیاز کر دیتا ہے۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الرضاع / حدیث: 4242
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الضعيفة» تحت الحديث (1380): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4228»