کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نفقہ کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا اس شخص کے لیے صدقہ لکھتا ہے جو اپنی، اپنے اہل و عیال اور دوسروں پر حلال مال سے خرچ کرتا ہے
حدیث نمبر: 4236
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ بِبَيْتِ الْمَقْدِسِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ دَرَّاجًا ، حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا الْهَيْثَمِ حَدَّثَهُ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " أَيُّمَا رَجُلٍ كَسْبَ مَالا مِنْ حَلالٍ ، فَأَطْعَمَ نَفْسَهُ أَوْ كَسَاهَا فَمَنْ دُونَهُ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ ، فَإِِنَّ لَهُ بِهَا زَكَاةً " .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جو شخص حلال مال کو کماتا ہے اور اسے خود کھاتا ہے یا اسے پہنتا ہے یا اپنے علاوہ اللہ کی مخلوق میں سے کسی دوسرے پر خرچ کرتا ہے تو یہ چیز اس کے لیے طہارت کے حصول کا باعث ہو گی۔ “