کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نفقہ کا بیان - اس بات کا بیان کہ آدمی کی اپنی اور اپنے اہل و عیال پر نفقہ اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے
حدیث نمبر: 4235
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ الضَّرِيرُ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَثَّ ذَاتَ يَوْمٍ عَلَى الصَّدَقَةِ ، فَقَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، عِنْدِي دِينَارٌ ؟ فَقَالَ : " تَصَدَّقْ بِهِ عَلَى نَفْسِكِ " . قَالَ : عِنْدِي آخَرُ ؟ قَالَ : " تَصَدَّقْ بِهِ عَلَى وَلَدِكَ " . قَالَ : عِنْدِي آخَرُ ؟ قَالَ : " تَصَدَّقْ بِهِ عَلَى زَوْجَتِكَ " . قَالَ : عِنْدِي آخَرُ ؟ قَالَ : " تَصَدَّقْ بِهِ عَلَى خَادِمِكَ " . قَالَ : عِنْدِي آخَرُ ؟ قَالَ : " أَنْتَ أَبْصَرُ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن صدقہ کرنے کی ترغیب دی تو ایک شخص نے عرض کی: یا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم! میرے پاس ایک دینار ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے اپنی ذات پر خرچ کرو۔ اس نے کہا: میرے پاس ایک اور بھی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے اپنی اولاد پر خرچ کرو۔ اس نے عرض کی: میرے پاس ایک اور بھی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے تم اپنی بیوی پر خرچ کرو اس نے عرض کی: میرے پاس ایک اور بھی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے اپنے خادم پر خرچ کرو اس نے عرض کی: میرے پاس ایک اور بھی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں زیادہ سمجھ ہو گی (کہ تم اسے کہاں خرچ کرو)۔