کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نفقہ کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ آدمی کی اپنی اور اپنے اہل و عیال پر نفقہ جب استطاعت نہ ہو تو تطوع کی صدقہ سے بہتر ہے
حدیث نمبر: 4234
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ خَلِيلٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ رَجُلا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْتَقَ عَبْدًا لَهُ مِنْ بَعْدَهُ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَاعَهُ ، وَقَالَ : " أَنْتَ أَحَقُّ بِثَمَنِهِ وَاللَّهُ عَنْهُ غَنِيٌّ " .
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک شخص نے اپنے مرنے کے بعد اپنے غلام کو آزاد کرنے کی (وصیت کی) ان صاحب کے پاس اس غلام کے علاوہ اور کوئی مال نہیں تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت انہوں نے اس غلام کو فروخت کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس کی قیمت کے زیادہ حق دار ہو اور اللہ تعالیٰ اس سے بے نیاز ہے۔