حدیث نمبر: 4233
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، عِنْدِي دِينَارٌ فَمَا أَصْنَعُ بِهِ ؟ قَالَ : " أَنْفِقْهُ عَلَى نَفْسِكَ " . قَالَ : عِنْدِي آخَرُ فَمَا أَصْنَعُ بِهِ ؟ قَالَ : " أَنْفِقْهُ عَلَى أَهْلِكَ " . قَالَ : عِنْدِي آخَرُ ؟ قَالَ : " أَنْفِقْهُ عَلَى وَلَدِكَ " . قَالَ : عِنْدِي آخَرُ فَمَا أَصْنَعُ بِهِ ؟ قَالَ : " أَنْفِقْهُ عَلَى خَادِمِكَ " . قَالَ : عِنْدِي آخَرُ فَمَا أَصْنَعُ بِهِ ؟ قَالَ : " أَنْتَ أَعْلَمُ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میرے پاس ایک دینار ہے میں اس کا کیا کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے اپنی ذات پر خرچ کرو اس نے کہا: میرے پاس ایک اور بھی ہے میں اس کا کیا کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے تم اپنی بیوی پر خرچ کرو۔ اس نے دریافت کیا: میرے پاس ایک اور بھی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اسے اپنی اولاد پر خرچ کرو اس نے عرض کی: میرے پاس ایک اور بھی ہے میں اس کا کیا کروں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے تم اپنے خادم پر خرچ کرو اس نے عرض کی: میرے پاس ایک اور بھی ہے میں اس کا کیا کروں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں زیادہ پتہ ہو گا۔