کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - اس بات کا بیان کہ ہمارے پہلے بیان کردہ خبروں کا قصد یہ نہیں کہ دو رضعات سے زیادہ حرام کرتی ہیں، بلکہ یہ خبریں ایک خاص سوال کے جواب میں نکلیں
حدیث نمبر: 4229
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ الْبَزَّارُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ صَالِحٍ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ ، عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ ، قَالَتْ : جَاءَ رَجُلٌ إِِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِِنِّي تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً وَتَحْتِي أُخْرَى ، فَزَعَمَتِ الأُولَى أَنَّهَا أَرْضَعَتِ الْحُدْثَى رَضْعَةً أَوْ رَضْعَتَيْنِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تُحَرِّمُ الإِِمْلاجَةُ ، وَلا الإِِمْلاجَتَانِ " .
سیده ام فضل رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم! میں نے ایک عورت کے ساتھ شادی کی ہے میری پہلے بھی ایک بیوی تھی میری پہلی بیوی کا یہ کہنا ہے اس نے میری نئی بیوی کو ایک یا دو مرتبہ دودھ پلایا ہوا ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک یا دو گھونٹ حرمت کو ثابت نہیں کرتے ہیں۔