کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: شہید کے بیان میں فصل - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا اپنے فضل سے اس شخص کو جو دل سے شہادت مانگتا ہے شہید کا اجر دیتا ہے، چاہے وہ اپنے بستر پر مرے
حدیث نمبر: 3191
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الْخَلالُ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ ثَوْبَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ يَخَامِرَ السَّكْسَكِيِّ ، أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ جُرِحَ جُرْحًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ رِيحُهُ كَرِيحِ الْمِسْكِ ، لَوْنُهُ لَوْنَ الزَّعْفَرَانِ ، عَلَيْهِ طَابَعُ الشُّهَدَاءِ ، وَمَنْ سَأَلَ اللَّهَ الشَّهَادَةَ مُخْلِصًا ، أَعْطَاهُ اللَّهُ أَجْرَ شَهِيدٍ ، وَإِنَّ مَاتَ عَلَى فِرَاشِهِ " .
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جس شخص کو اللہ کی راہ میں زخمی کر دیا جائے، تو جب وہ قیامت کے دن آئے گا، تو اس کی خوشبو مشک کی خوشبو کی مانند ہو گی اور اس کا رنگ زعفران کے رنگ کی مانند ہو گا اس پر شہداء کی مہر لگی ہوئی ہو گی اور جو شخص خلوص کے ساتھاللہ تعالیٰ سے شہادت کا سوال کرتا ہےاللہ تعالیٰ اسے شہید کا اجر عطا کرتا ہے، اگرچہ وہ شخص اپنے بستر پر فوت ہو۔ “