کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: شہید کے بیان میں فصل - اس شہید کی کیفیت کا ذکر جو اللہ کی راہ میں مقتول کے علاوہ ہو
حدیث نمبر: 3187
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ تَعُدُّونَ الشُّهَدَاءَ فِيكُمْ ؟ " قَالُوا : مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَهُوَ شَهِيدٌ ، قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " وَمَنْ مَاتَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَهُوَ شَهِيدٌ ، وَمَنْ مَاتَ فِي طَاعُونٍ فَهُوَ شَهِيدٌ " ، قَالَ : وَحَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مِقْسَمٍ ، أَنَّهُ قَالَ : وَأَشْهَدُ عَلَى أَبِيكَ ، أَنَّهُ زَادَ : " وَمَنْ غَرِقَ فَهُوَ شَهِيدٌ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم اپنے درمیان کسے شہید قرار دیتے ہو؟ لوگوں نے عرض کی: وہ شخص جو اللہ کی راہ میں قتل ہو جائے وہ شہید ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اللہ کی راہ میں (جہاد یا حج کے لیے جاتے ہوئے) مر جائے وہ شہید ہے، جو شخص طاعون کی وجہ سے مر جائے وہ شہید ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: عبیداللہ بن مقسم نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے وہ یہ کہتے ہیں: میں تمہارے والد کے بارے میں گواہی دے کر یہ بات بیان کرتا ہوں کہ انہوں نے حدیث میں یہ الفاظ بھی نقل کیے ہیں۔ (جو شخص ڈوب) کر مر جائے وہ شہید ہے۔