کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: قبروں کی زیارت کے بیان میں فصل - اس حکم کا ذکر کہ جو شخص مقبروں میں داخل ہو وہ اللہ جل وعلا سے اپنے اور مٹی کے نیچے والوں کے لیے عافیت مانگے، ہم اللہ سے اس حالت میں برکت مانگتے ہیں
حدیث نمبر: 3173
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا خَرَجُوا إِلَى الْمَقَابِرِ يُعَلِّمُهُمْ أَنْ يَقُولُوا : " السَّلامُ عَلَى أَهْلِ الدَّارِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ ، وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللَّهُ بِكُمْ لَلاحِقُونَ ، أَنْتُمْ لَنَا فَرَطٌ ، وَنَحْنُ لَكُمْ تَبَعٌ ، نَسْأَلُ اللَّهَ لَنَا وَلَكُمُ الْعَافِيَةَ " .
سلیمان بن بریدہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب قبرستان تشریف لے جاتے تھے، تو لوگوں کو یہ تعلیم دیتے تھے کہ وہ یہ پڑھیں۔ ” اے مومنوں اور مسلمانوں کی بستی والوں پر سلام ہو اگر اللہ نے چاہا، تو ہم بھی تم سے آ ملیں گے تم ہمارے پیش رو ہو اور ہم تمہارے بعد آئیں گے ہم اپنے لیے اور تمہارے لیےاللہ تعالیٰ سے عافیت مانگتے ہیں۔ “
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا / حدیث: 3173
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الأحكام» (ص 240): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 3163»