کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نوحہ اور اس جیسی دیگر باتوں کے بیان میں فصل - اس خبر کا ذکر جو اس منع کیے گئے فعل کو واضح کرتی ہے
حدیث نمبر: 3152
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، أَنَّ الْقَاسِمَ بْنَ مُخَيْمِرَةَ ، حَدَّثَهُ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو بُرْدَةَ بْنُ أَبِي مُوسَى ، قَالَ : وَجِعَ أَبُو مُوسَى ، وَجَعَلَ يُغْمَى عَلَيْهِ ، وَرَأْسُهُ فِي حِجْرِ امْرَأَةٍ مِنْ أَهْلِهِ ، فَصَاحَتِ امْرَأَةٌ ، فَلَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يَرُدَّ عَلَيْهَا شَيْئًا ، فَلَمَّا أَفَاقَ ، قَالَ : أَنَا بَرِيءٌ مِمَّنْ بَرِئَ مِنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، " فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَرِئَ مِنَ الْحَالِقَةِ ، وَالسَّالِقَةِ ، وَالشَّاقَّةِ " .
ابوبردہ بن سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیمار ہو گئے اور ان پر بے ہوشی طاری ہوئی، تو اس وقت ان کا سر اپنی بیوی کی گود میں تھا اس خاتون نے چیخ کر رونا شروع کیا سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ اسے کچھ نہیں کہہ سکے جب ان کی طبیعت ذرا سنبھلی، تو انہوں نے فرمایا: میں اس سے لاتعلق ہوں جس سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لاتعلق ہیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سرمنڈوانے والی عورت، (مصیبت کے وقت) چیخ و پکار کرنے والی عورت اور (گریبان) چاک کرنے والی عورت سے لاتعلق ہیں۔