کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نوحہ اور اس جیسی دیگر باتوں کے بیان میں فصل - نوحہ کرنے والی کی قیامت کے دن کی سزا کی کیفیت کا ذکر
حدیث نمبر: 3143
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ الْقَيْسِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ سَلامٍ ، عَنْ أَبِي سَلامٍ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الأَشْعَرِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " أَرْبَعٌ فِي أُمَّتِي مِنْ أَهْوَاءِ الْجَاهِلِيَّةِ لا يَتْرُكُونَهُنَّ : الْفَخْرُ فِي الأَحْسَابِ ، وَالطَّعْنُ فِي الأَنْسَابِ ، وَالاسْتِسْقَاءُ بِالنُّجُومِ ، وَالنِّيَاحَةُ ، وَالنَّائِحَةُ إِذَا لَمْ تَتُبْ قَبْلَ مَوْتِهَا يُقَامُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَيْهَا سِرْبَالٌ مِنْ قَطِرَانٍ وَدِرْعٌ مِنْ جَرَبٍ " .
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” میری امت میں چار چیزیں زمانہ جاہلیت کی خرابی ہیں جنہیں ان لوگوں نے ترک نہیں کیا حسب میں فخر کرنا، نسب میں طعن کرنا، ستاروں کی مدد سے بارش نازل ہونے کی توقع رکھنا اور نوحہ کرنا، نوحہ کرنے والی عورت اگر مرنے سے پہلے توبہ نہیں کرے گی، تو اسے قیامت کے دن اس حالت میں اٹھایا جائے گا کہ اس کے جسم پر تارکول کی قمیض ہو گی اور خارش کی اوڑھنی ہو گی۔ “