کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: قبر میں میت کے احوال کے بیان میں فصل - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ انسان جب مرتا ہے تو اس کا سب کچھ گل جاتا ہے
حدیث نمبر: 3139
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " فِي الإِنْسَانِ عَظْمٌ لا تَأْكُلُهُ الأَرْضُ أَبَدًا ، مِنْهُ يُرَكَّبُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " ، قَالُوا : وَأَيُّ عَظْمٍ هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " عَجْبُ الذَّنَبِ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” انسان کے جسم میں ایک ہڈی کا مخصوص حصہ ہے، جسے زمین کبھی نہیں کھاتی اسی سے اسے قیامت کے دن زندہ کیا جائے گا۔ “ لوگوں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! وہ کون سی ہڈی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” ریڑھ کی ہڈی کا مخصوص مقام ۔“