کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: تدفین کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ جو شخص میت کو اس کے گڑھے میں اتارے وہ بسم اللہ کہے
حدیث نمبر: 3110
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِذَا وَضَعْتُمْ مَوْتَاكُمْ فِي اللَّحْدِ ، فَقُولُوا : بِسْمِ اللَّهِ وَعَلَى سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : أَبُو الصِّدِّيقِ بَكْرُ بْنُ قَيْسٍ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جب تم اپنے مردوں کو لحد میں رکھ دو، تو یہ پڑھو۔ ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق (ہم اسے دفن کرتے ہیں) ۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:): ابوصدیق نامی راوی کا نام بکر بن قیس ہے۔