کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: تدفین کا بیان - اس بات کا ذکر جو آدمی کے لیے مستحب ہے کہ جنازہ میں شریک ہونے پر وہ اس وقت تک نہ بیٹھے جب تک وہ رکھ نہ دیا جائے
حدیث نمبر: 3105
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی جنازے کے ساتھ جاتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک تشریف فرما نہیں ہوتے تھے جب تک اسے لحد میں رکھ نہیں دیا جاتا تھا (جہاں ابومعاویہ نامی راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اسے دفن نہیں کر دیا جاتا تھا۔