کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: فصل: جنازے کی نماز کا بیان - اس خبر کا ذکر جو بعض علماء کو یہ وہم دلاتا ہے کہ خودکش کرنے والے پر نماز پڑھنا جائز نہیں
حدیث نمبر: 3093
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، حَدَّثَنَا خَلِيلُ بْنُ عَمْرٍو بَغْدَادِيٌّ ، ثِقَةٌ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، أَنَّ رَجُلا كَانَتْ لَهُ جِرَاحَةٌ ، فَأَتَى قَرْنًا لَهُ فَأَخَذَ مِشْقَصًا ، فَذَبَحَ بِهِ نَفْسَهُ ، " فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص زخمی ہو گیا وہ اپنے ترکش کے پاس آیا اس نے ایک تیر کو لیا اور اس کے ذریعے خودکشی کر لی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ ادا نہیں کی۔