کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: فصل: جنازے کی نماز کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ لوگ اگر قبر پر نماز پڑھنا چاہیں تو اپنے امام کے پیچھے صف باندھیں
حدیث نمبر: 3092
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدِ بْنِ أَبِي عَوْنٍ الرَّيَّانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ عَمِّهِ يَزِيدَ بْنِ ثَابِتٍ ، وَكَانَ أَكْبَرَ مِنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، وَكَانَ قَدْ شَهِدَ بَدْرًا ، وَزَيْدٌ لَمْ يَشْهَدْ بَدْرًا ، قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْبَقِيعِ ، " فَرَأَى قَبْرًا جَدِيدًا ، فَصَفَفْنَا خَلْفَهُ ، وَكَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا " .
سیدنا یزید بن ثابت رضی اللہ عنہ جو سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے عمر سے بڑے ہیں اور انہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے، حالانکہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل نہیں ہے (سیدنا یزید بن ثابت رضی اللہ عنہ) بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ بقیع کی طرف گئے وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نئی قبر ملاحظہ فرمائی ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے صفیں بنا لیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (کی نماز جنازہ ادا کرتے ہوئے) چار مرتبہ تکبیریں کہیں۔