کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: فصل: جنازے کی نماز کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ قبر پر نماز پڑھی جا سکتی ہے چاہے دفن کے بعد ایک رات گزر جائے
حدیث نمبر: 3091
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَبْرِ رَجُلٍ بَعْدَمَا دُفِنَ بِلَيْلَةٍ ، قَامَ هُوَ وَأَصْحَابُهُ ، وَكَانَ قَدْ سَأَلَ عَنْهُ ، قَالُوا : فُلانٌ دُفِنَ الْبَارِحَةَ ، فَصَلُّوا عَلَيْهِ " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کی قبر پر نماز جنازہ ادا کی جسے رات کے وقت دفن کر دیا گیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کھڑے ہوئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے بارے میں دریافت کیا: تو لوگوں نے بتایا: فلاں شخص کو گزشتہ رات دفن کیا گیا تھا، تو ان لوگوں نے اس کی (قبر پر) نماز جنازہ ادا کی۔