کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: فصل: جنازے کی نماز کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا جنازہ پر نماز پڑھنے والے اور اس کے دفن کے منتظر کو دو قیراط اجر دیتا ہے
حدیث نمبر: 3078
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ شَهِدَ الْجَنَازَةَ حَتَّى يُصَلَّى عَلَيْهَا فَلَهُ قِيرَاطٌ ، وَمَنْ شَهِدَهَا حَتَّى تُدْفَنَ فَلَهُ قِيرَاطَانِ " قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَمَا الْقِيرَاطَانِ ؟ قَالَ : " مِثْلُ جَبَلَيْنِ عَظِيمَيْنِ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جو شخص جنازے میں شریک ہو، یہاں تک کہ اس کی نماز جنازہ ادا کر لی جائے، تو اس شخص کو ایک قیراط ثواب ملتا ہے اور جو شخص اس کے دفن ہونے تک اس کے ساتھ رہے اسے دو قیراط ثواب ملتا ہے عرض کی گئی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! دو قیراط کتنے ہوتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو بڑے پہاڑوں جتنے۔ “