کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: فصل: جنازے کی نماز کا بیان - اس بات کا ذکر جو مستحب ہے کہ جنازہ کی نماز میں سورہ فاتحہ پڑھی جائے
حدیث نمبر: 3071
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ ، قَالَ : صَلَّيْتُ خَلْفَ ابْنِ عَبَّاسٍ عَلَى جَنَازَةٍ ، فَقَرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ ، وَجَهَرَ حَتَّى أَسْمَعَنَا ، فَلَمَّا انْصَرَفَتْ أَخَذْتُ بِيَدِهِ فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ ، فَقَالَ : " سُنَّةٌ وَحَقٌّ " .
طلحہ بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی اقتداء میں ایک نماز جنازہ ادا کی، تو انہوں نے اس میں سورہ فاتحہ کی تلاوت کی اور اسے بلند آواز میں پڑھا، یہاں تک کہ ہم تک آواز آئی جب انہوں نے نماز مکمل کی، تو میں نے ان کا ہاتھ پکڑا اور ان سے اس بارے میں دریافت کیا: تو انہوں نے فرمایا: یہ سنت ہے اور حق ہے۔