کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: فصل: جنازے کے لیے کھڑے ہونے کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ جنازوں کو دیکھنے پر بیٹھنا چاہیے، کھڑے ہونے کے حکم کے بعد
حدیث نمبر: 3056
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سِنَانٍ الْقَطَّانُ بِوَاسِطَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : حَدَّثَنَا وَاقِدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ ، قَالَ : شَهِدْتُ جَنَازَةً فِي بَنِي سَلِمَةَ ، فَقُمْتُ ، فَقَالَ لِي نَافِعُ بْنُ جُبَيْرٍ ، اجْلِسْ ، فَإِنِّي سَأُخْبِرُكَ فِي هَذَا بِثَبْتٍ ، حَدَّثَنِي مَسْعُودُ بْنُ الْحَكَمِ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَلِيًّا ، بِرَحْبَةِ الْكُوفَةِ يَقُولُ لِلنَّاسِ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُنَا بِالْقِيَامِ فِي الْجَنَازَةِ ، ثُمَّ جَلَسَ بَعْدَ ذَلِكَ ، وَأَمَرَ بِالْجُلُوسِ " .
واقد بن عمرو بیان کرتے ہیں: میں بنوسلمہ کے محلے میں ایک جنازے میں شریک ہوا میں کھڑا ہو گیا، تو نافع بن جبیر نے مجھ سے کہا: تم بیٹھ جاؤ، کیونکہ میں تمہیں اس بارے میں ایک مستند روایت سناتا ہوں، مسعود بن حکم نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے: انہوں نے کوفہ کے میدان میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو لوگوں سے یہ کہتے ہوئے سنا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں جنازے کے لیے قیام کرنے کا پہلے حکم دیا تھا اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم (جنازے کو دیکھ کر) بیٹھے رہتے تھے اور (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بھی) بیٹھے رہنے کا حکم دیا۔