کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: میت کو کفن دینے کے طریقے، سنت اور متعلقہ احکام کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے کفن کا ذمہ دار ہو وہ اسے اچھا کفن دے
حدیث نمبر: 3034
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّارُ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَقِيلِ بْنِ مَعْقِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، قَالَ : هَذَا مَا سَأَلْتُ عَنْهُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، فَذَكَرَ أَحَادِيثَ ، فَقَالَ : إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ يَوْمًا ، فَذَكَرَ رَجُلا مِنْ أَصْحَابِهِ ، قُبِضَ ، فَكُفِّنَ فِي كَفَنٍ غَيْرِ طَائِلٍ ، وَقُبِّرَ لَيْلا ، فَزَجَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنْ يُقْبَرَ الرَّجُلُ بِلَيْلٍ ، أَوْ يُصَلَّى عَلَيْهِ إِلا أَنْ يُضْطَرَّ إِلَى ذَلِكَ ، وَقَالَ : " إِذَا وَلِيَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ ، فَلْيُحْسِنْ كَفَنَهُ " .
وہب بن منبہ بیان کرتے ہیں: یہ وہ چیز ہے، جس کے بارے میں، میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا: تو انہوں نے کچھ احادیث بیان کیں انہوں نے یہ بتایا کہ ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب میں سے ایک صاحب کا ذکر کیا جن کا انتقال ہو گیا تھا اور انہیں زیادہ بڑا کفن نہیں دیا گیا تھا اور رات کے وقت ہی دفنا دیا گیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا کہ کسی شخص کو رات کے وقت دفن کیا جائے یا کسی کی رات کے وقت نماز جنازہ ادا کی جائے، البتہ مجبوری کا معاملہ مختلف ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب کوئی شخص اپنے بھائی (کے کفن دفن کے معاملات) کا نگران بنے، تو وہ اسے اچھا کفن دے۔