کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: فصل: غسل کا بیان - اس بات کا ذکر جو اس وقت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا
حدیث نمبر: 3030
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَخِي ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلالٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَتِيقٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : دَخَلَ أَبُو بَكْرٍ الْمَسْجِدَ وَعُمَرُ يُكَلِّمُ النَّاسَ حِينَ دَخَلَ بَيْتَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ ، وَهُوَ بَيْتُ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَكَشَفَ عَنْ وَجْهِهِ بُرْدَ حِبَرَةٍ كَانَ مُسَجًّى بِهِ ، فَنَظَرَ إِلَى وَجْهِهِ ، ثُمَّ أَكَبَّ عَلَيْهِ ، فَقَبَّلَهُ ، وَقَالَ : " بِأَبِي أَنْتَ ، فَوَاللَّهِ لا يَجْمَعُ اللَّهُ عَلَيْكَ مَوْتَتَيْنِ ، لَقَدْ مِتَّ الْمُوتَةَ الَّتِي لا تَمُوتُ بَعْدَهَا " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے اس وقت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ لوگوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اس گھر کے اندر تشریف لے گئے جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تھا۔ یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا گھر تھا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک سے ” حبرہ “ کی بنی ہوئی چادر ہٹائی جس کے ذریعے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ڈھانپ دیا گیا تھا انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کی طرف دیکھا پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھکے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بوسہ دیا اور یہ بات ارشاد فرمائی: میرے والد آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں اللہ کی قسم!اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر دو مرتبہ موت کو جمع نہیں کرے گا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ موت پا لی ہے، جس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو موت نہیں آئے گی۔